زوجین التوحید کا منصوبہ کیوں ضروری ہے؟
اگر لوگوں کو ایک ویب سائٹ اور ایک موبائل ایپ ایسی میسر آجائے جہاں وہ web.analyzequran.com کی طرح قرآن کی 6666 آیتوں کی ہر آیت کےنیچے آیت سے متعلقہ 10 لاکھ سنی اور 10 لاکھ شیعہ احادیث دیکھ سکیں تو ایک نہایت مفید چیز امت کو میسر آجائے گی۔
- وہ equranlibrary.com کی طرح جو لفظ چاہیں اور جن کتابوں یا سورتوں میں چاہیں تلاش کر سکیں گے۔ اگر وہ کسی لفظ کو کلک کریں گے تو وہ لفظ جہاں جہاں اور جن جن کتابوں میں استعمال ہوا کرے گا سامنے آجائے گا جیسے کہ https://web.analyzequran.com/qurandictionary/%D8%B1%20%D8%A8%20%D8%A8 میں دیکھا جا سکتا ہے۔
- اگر لوگ حدیث میں موجود کسی فرد کے نام کو کلک کریں گے تو وہ فرد جہاں جہاں اور جن جن کتابوں میں استعمال ہواہے سامنے آجائے گا۔ مثلا اگر کوئی لفظ رب کلک کرے گا تو قرآن اور حدیث کی جو کتابیں سلیکٹ کی گئیں ہیں ان میں لفظ رب کا استعمال دکھا دیا جائے گا۔
- اسی طرح اگر کوئی کسی نام، چیز یا جگہ کے لفظ کو کلک کرے گا تو اس سے متعلقہ تمام مقامات سلیکٹ کی گئی تمام کتابوں میں دکھا دیے جائیں گے۔
- اس فرد سے متعلق تفصیلات کے وہ عادل تھا، سچا تھا، حافظے کا اچھا تھا، کہاں اور کب پیدا ہوا یا انتقال کیا، کن کن مقامات پر وہ مکین رہا، کہاں کہاں اور کب کب اس نے سفر کیے۔ یہ تمام معلومات اسماء الرجال کی کتابوں سے دکھا دی جائیں گی۔
- اب اگر کسی فرد کو زیادہ تر کتابیں جھوٹا کہہ رہی ہیں تو اس سے متعلقہ احادیث سرخ دکھا دی جائیں گی، جن کو سچا کہہ رہیں ہیں ان کو سبز دکھا دیا جائے گا اور ملے جلے تاثرات کے لوگوں کو زرد دکھا دیا جائے گا۔ اسی طرح اگر کسی فرد کو کئی ہزار لوگوں نے جھوٹا کہا یا سچا کہا تو اس کی وضاحت بھی کسی رنگ سے کر دی جائے گی اور وہ ہزاروں کتابوں کے حوالہ جات بھی جب رنگ کو کلک کیا جائے گا تو دکھا دیا جائے گا۔
- کتابوں کو بھی اسی طرح سرخ، سبز اور زرد رنگ میں دکھایا جائے گا۔ ایسی کتابیں جن کے لکھنے والے کو زیادہ تر جھوٹا یا سچا کہا جارہا ہے یا جن کتابوں میں زیادہ تر جھوٹے یا سچے لوگوں کی کہی باتیں ہیں ان کی تعداد کے موافق اس کا رنگ بھی دکھا دیا جائے گا۔
- ہر ہر فرد کس دوسرے سے ملا اور کس سن میں ملا اس کو بھی اسماالرجال کی کتابوں سے نکال کر دکھا دیا جائے گا۔ جب بھی کسی لفظ کو کلک کیا جائے گا تو کئی سو مقبول لغتوں میں اس لفظ کے کیا معنٰی ہیں دکھا دیے جائیں گے۔ اسی طرح لغتوں کو بھی اعتبار کے لحاظ سے ریٹنگ دی جائے گی۔
- اس تمام معلومات پر سوال جواب کرنے کے لیے ایک اے آئی باٹ بنایا جائے گا جس سے تحریری یا بول کر سوال کیے جاسکیں گے۔ حاصل شدہ جوابات کو لوگ ایک ریسرچ کے طور پر پرائیوٹ یا پبلک طور پر محفوظ کر کے دوسرے لوگوں سے شئیر کر سکیں گے۔ اس پورے عمل سے امت میں ریسرچ اور توحید کے چھپے بھید کھولنے کا جذبہ بیدار ہوگا۔
- ہر عمر کے لوگ اپنی اپنی ہمت اور ذوق کے موافق امت میں اپنی ریسرچ شئیر کر سکیں گے۔ کیونکہ ہر ریسرچ کے پیچھے لفظ اس پلیٹ فارم پر کلک کر کے دیکھے جاسکیں گے سو اسی لحاظ سے ریسرچ کا رنگ سرخ، سبز یا زرد کیا جاسکے گا۔
- مثلا اگر کسی نے ریسرچ کے دوران ایسی کتابوں یا کتابوں کے ان حصوں سے دلائل لیے جو سرخ تھیں تو اسکی ریسرچ بھی سرخ ہو جائے گی۔ اگر کسی نے انتہائی محتاط سبز کتابوں، لغتوں اور افراد سے حوالے لیے تو اسی کی ریسرچ سبز یا سچی بن جائے گی۔ اس طرح امت میں سچ کا فروغ عام ہو گا۔
- لوگ تقاضہ کر سکیں گے کہ یوٹیوب اور دیگر سوشل چینل کی ویڈیوز لوگ اس پلیٹ فارم کو استعمال کر کے بنائیں تا کہ انہیں اندازہ ہو کہ وہ سرخ بات مان رہے ہیں یا سبز بات کے پیچھے چل رہے ہیں۔ دعا ہے کہ یہ کوشش امت میں اور دنیا میں سچ کے فروغ کا سبب بنے۔
جو افراد بھی اس کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ [email protected] پر رابطہ کریں۔
Leave a Reply